ڈیوین براوو کے ساتھ ہنستے ہوئے تصویریں لینے کا مطلب ان سے محبت نہیں ہے، نتاشا سوری

پیر اپریل 11:50

ڈیوین براوو کے ساتھ ہنستے ہوئے تصویریں لینے کا مطلب ان سے محبت نہیں ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) سابق بھارتی مس ورلڈ اور اداکارہ نتاشا سوری نے کہا ہے کہ وہ اور ویسٹ انڈیز کرکٹر ڈیوین براوو بہت اچھے دوست ہیں اور ہنستے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ تصویریں لینے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق بھارتی مس ورلڈ اور اداکارہ نتاشا سوری نے ویسٹ انڈیز کرکٹر ڈیوین براوو کے ساتھ محبت کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا کیریئر اور فیملی میری پہلی ترجیح ہے اور محبت کے لئے میرے پاس وقت نہیں ہے کیونکہ اس وقت ان کی پوری توجہ اپنے کام پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اور ویسٹ انڈیز کرکٹر ڈیوین براوو بہت اچھے دوست ہیں، وہ بہت اچھے کرکٹر ہونے کے ساتھ ایک اچھے انسان اور گلوکار بھی ہیں اور مجھے ان کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے کیونکہ اکثر لوگ اپنے بہترین دوست کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں اور میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہے اور ہنستے ہوئے تصویریں لینے کا مطلب ایک دوسرے سے محبت کرنا نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :