فلم ’’ایوینجرز انفینیٹی وار‘‘کا بھارت میں ریلیز کے 2 روز میں 61.58کروڑ کا بزنس

پیر 30 اپریل 2018 11:50

فلم ’’ایوینجرز انفینیٹی وار‘‘کا بھارت میں ریلیز کے 2 روز میں 61.58کروڑ ..
لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) ہالی وڈ کی تصورات پر مبنی سائنس فکشن فلم ’’ایوینجرز: انفینیٹی وار‘‘ نے ریلیز کے بھارت میں ریلیز کے 2روز میں 61.58کروڑ کا بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار اینتھنی روسو اور جو روسو کی تصورات پر مبنی سائنس فکشن فلم ’’ایوینجرز: انفینیٹی وار‘‘ جمعہ کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی گئی جس نے پہلے روز 31.33کروڑ ، دوسرے روز 30.25 کروڑ اور مجموعی طور پر 61.58کروڑ روپے کما چکی ہے جبکہ اس فلم ’’باغی 2‘‘ اور’’ پدماوت‘‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جس کے بعد فلم پہلے نمبر پر آگئی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر 25.10 کروڑ کے ساتھ فلم ’’باغی 2‘‘ اور فلم ’’پدماوت‘‘ 19 کروڑ کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :