سونم کپور کی شادی کی تقریبات اور تیاریوں کی تفصیلات صحیح وقت پر میڈیا کو بتائیں گے، انیل کپور

پیر 30 اپریل 2018 11:50

سونم کپور کی شادی کی تقریبات اور تیاریوں کی تفصیلات صحیح وقت پر میڈیا ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ بیٹی سونم کپور کی شادی کی تقریبات اور تیاریوں سے متعلق تفصیلات میڈیا کو صحیح وقت پر بتائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار انیل کپور نے اپنی بیٹی سونم کپور کی شادی کی تقریبات اور تیاریوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا اس وقت سے میرے اور میری فیملی کے ساتھ ہے جب ہم نے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، ہم سونم کی شادی سے متعلق ہر بات میڈیا کو صحیح وقت پر بتائیں گے، ہم کچھ بھی نہیں چھپائیں گے اور گھر کے باہر لائٹنگ کیوں کیگئی ہے، تمام تفصیلات بتائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلم ’’ریس 3‘‘ میں اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے بالکل بھی یہ احساس نہیں ہوا کہ میںکام کر رہا ہوں۔