ورون دھون فلم ’’کلنک ‘‘ کے سیٹ پر زخمی

پیر 30 اپریل 2018 11:50

ورون دھون فلم ’’کلنک ‘‘ کے سیٹ پر زخمی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون فلم ’’کلنک ‘‘ کے سیٹ پر زخمی ہو گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ابھیشیک ورما نے اداکار ورون دھون کے لئے فلم ’’کلنک ‘‘ کے سیٹ پر ہی جم کھلوا لیا اور وہ ان دنوں فلم کے لئے سخت ٹریننگ حاصل کر رہے جس کے باعث ورون دھون فلم کے سیٹ پر ٹائر کے ساتھ ورزش کرتے ہوئے زخمی ہو گئے، انہوں نے سوشل میڈیا پر زخمی ہونے کی تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کا ہاتھ زخمی ہے جبکہ ان کا ماننا ہے کہ جب تک درد محسوس نہیں کرو گے تو کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

اداکار ورون دھون فلم میں اداکار سنجے دت، مادھوری ڈکشٹ، ادتیا رائے کپور، عالیہ بھٹ اور سوناکشی سنہا کے ساتھ دکھائی دیں گے، فلم آئندہ سال 19اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔