20 لاکھ برطانوی باشندے کثرت سے دوائیں استعمال کرتے ہیں، رپورٹ

پیر 30 اپریل 2018 12:00

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) برطانیہ میں 20 لاکھ افراد معمولی تکلیف اور شکایت پر ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات کے علاوہ اضافی ادویات استعمال ادویہ کرتے ہیں۔ جنوبی برطانیہ کے بورنمائوتھ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی تیار کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی شہری اس قسم کے شوق فضول میں مبتلا رہے ہیں جبکہ اسکے نتیجے میں نسیاں کے مرٖض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان افراد میں تقریباً 33 فیصد ایسے ہیں جو بلا ضرورت یا ضرورت سے زیادہ ادویہ کھانے سے اعصابی تنائو اور پارکنسن کے مرض میںپھی مبتلا ہوجاتے ہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں برطانیہ میں تقریباً20ہزار افراد ڈائنمشیا کے مرض میں مبتلا پائے گئے ہیں جنہیں ڈاکٹروں یا کسی ہمدرد نے ضرورت سے 30فیصد دوائیں کھلائیں۔ واضح رہے کہ لوگوں کے زیر استعمال ادویہ میں اینٹی کو لینر جکس کا استعال زیادہ رہا۔

متعلقہ عنوان :