گندم کی کٹائی و گہائی کیلئے ریپرزکے بلیڈزچیک کرنے کی ہدایت

پیر اپریل 12:00

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو گندم کی کٹائی و گہائی کے لئے ریپرزکو گیراجوں اور شیڈزسے نکال کر اچھی طرح صاف کرنے اور اس کے بلیڈز‘ فورک‘ کراپ لفٹر‘کنویئر‘ پاور سسٹم‘بیلٹس کی چیکنگ یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریپرکو اچھی طرح سے صاف کرکے ٹریکٹر کے ساتھ لگاکر کھلی جگہ پر دھوپ میں کھڑاکریں اور ٹریکٹر کو چلاکر ریپر کے پرزوں کی آواز وحالت کو چیک کرلیںاور جو پرزے زنگ آلود ہوچکے ہیں انہیں مٹی کے تل سے اچھی طرح صاف کرلیاجائے اور جو پرزے ٹوٹے ہوئے ہوں یا موجود نہ ہوں ان کی جگہ نئے پرزے لگالئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر کٹرکے بلیڈ تیز نہ ہوں تو ان کو اچھی طرح تیزکروا لیاجائے تاکہ گندم کے دانوں کو نقصان نہ پہنچ سکے نیزاگر بلیڈ بہت زیادہ گھس چکے ہوں تو اس ضمن میں کوتاہی نہ کی جائے کیونکہ گھسے ہوئے بلیڈ گندم کی کٹائی ٹھیک طرح سے نہیں کرتے اورکٹائی کے وقت گندم کے دانے بالیوں سے نکل کر ضائع ہوجاتے ہیں اس لئے فوری نئے بلیڈلگالئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :