وٹامن ڈی سپلیمنٹ کے باقاعدہ استعمال سے دل کی رگیں لچکدار رہتی ہیں، ماہرین

پیر 30 اپریل 2018 12:00

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ وٹامن ڈی کے سپلیمنٹ کے باقاعدہ استعمال سے دل کی رگیں لچکدار اور تندرست رہتی ہیں جس سے فالج اور امراض قلب کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اگسٹایونیورسٹی میں واقع جارجیا میڈیکل کالج کے پروفیسرڈاکٹریانبن ڈونگ کی جانب سے کی گئی تحقیق کے دوران شرکاء کو وٹامن ڈی کی زیادہ مقدار دی گئی تو ان کے دل کی رگوں کی لچک بڑھ گئی اور رگوں کی سختی بھی کم نوٹ کی گئی جیسے جیسے وٹامن ڈی کی مقداربڑھائی گئی ان کی رگیں اسی لحاظ سے نرم اور لچکدارہوتی گئیں۔

ماہرین کے مطابق بالغ افرادکے لئے روزانہ وٹامن ڈی کی600 یونٹ استعمال کرنادرست ہے تاہم اس سے زیادہ یونٹ استعمال کرنے سے انسانی جسم پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔واضح رہے کہ وٹامن ڈی جسم کی اندرونی سوزش کو بھی کم کرتاہے۔