بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کی شادی کو 2 سال مکمل

پیر اپریل 12:05

بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کی شادی کو 2 سال مکمل
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کی شادی کو 2 سال مکمل ہو گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ بپاشا باسو نے انسٹاگرام پر کرن سنگھ گروور کو مبارکباد کے ساتھ شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری شادی 30اپریل 2016ء میں ہوئی اور ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ یہ ابھی کل کی ہی بات ہے لیکن پتہ بھی نہیں چلا اور 2سال مکمل ہو گئے، تم سے مل کر مجھے سمجھ آئی کہ سچی محبت کیا ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اداکار کرن سنگھ گروور نے بھی اداکارہ بپاشا باسو کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ سے شادی کا خواب بہت خوبصورت ہے اور میں کبھی اس خواب سے جاگنا چاہتا اور میری زندگی کا ہردن آپ کے ساتھ خوبصورت ہے۔

متعلقہ عنوان :