فلمساز نندیتا داس کا مداح ہوں ، ان کی وجہ سے منٹو میں کیمیو کردار ملا، رشی کپور

پیر 30 اپریل 2018 12:05

فلمساز نندیتا داس کا مداح ہوں ، ان کی وجہ سے منٹو میں کیمیو کردار ملا، ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار رشی کپور نے کہا ہے کہ وہ فلمساز نندیتا داس کے مداح ہیں اور ان کا احترام کرتے ہیں جس کے باعث ان کی فلم ’’منٹو ‘‘ میں کیمیو کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رشی کپور ٹویٹر پرکہا ہے کہ انہوں نے فلمساز نندیتا داس کی فلم ’’منٹو ‘‘ میں کیمیو رول اس لئے کیا کہ وہ ان کے مداح ہیں اور ان کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے ہمارے درمیان غلط فہمیاں پھیلانے کی کوشش کی لیکن یہ بالکل سچ نہیں ہے، میں فلم کی حمایت کرتا ہوں اور کانز فلم فیسٹیول میں میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔ اداکار رشی کپور فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘ میں اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :