’’ارجن ریڈی ‘‘ کے ہندی ریمیک میں کام کرنے کا موقع ملا تو خوشی ہو گی، شاہد کپور

پیر 30 اپریل 2018 12:05

’’ارجن ریڈی ‘‘ کے ہندی ریمیک میں کام کرنے کا موقع ملا تو خوشی ہو گی، ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ تیلگو فلم ’’ارجن ریڈی ‘‘ کے ہندی ریمیک میں کام کرنے کا موقع ملا توضرور خوشی ہو گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ تیلگو فلم ’’ارجن ریڈی ‘‘ کے ہندی ریمیک میں کام کرنے کا موقع ملا توضرور خوشی ہو گی اور شاید ایسا ہو بھی جائے لیکن اس حوالے سے کوئی بھی پیش رفت ہوئی تو اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہدایتکار سندیپ ریڈی ونگا کا خیال ہے کہ میں فلم کے لئے بہترین انتخاب ہوں تو پھر میں اس متعلق ضرور سوچوں گا۔ اداکار شاہد کپور فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ میں اداکارہ شردھا کپور کے ساتھ مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :