اجے دیوگن مسلسل کام کے باعث کہنی کے شدید درد میں مبتلا، فلم کی عکس بندی جاری

پیر 30 اپریل 2018 12:05

اجے دیوگن مسلسل کام کے باعث کہنی کے شدید درد میں مبتلا، فلم کی عکس بندی ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن مسلسل کام کے باعث کہنی کے شدید درد میں مبتلا ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اجے دیوگن نے ان دنوں مسلسل کام کے باعث صحت سے متعلق مسائل کو نظرانداز کیا جس کے باعث وہ کہنی کے شدید درد میں مبتلا ہو گئے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ ہدایتکار لو رنجن کی فلم میں اداکارہ تبو اور رکول پریت سنگھ کے ساتھ عکس بندی کر رہے ہیں اور فلم کی عکس بندی کا شیڈول متاثر ہونے کی وجہ سے وہ اس کا علاج نہیں کروا رہے جبکہ اداکار انیل کپور بھی فلم ’’ٹوٹل دھمال ‘‘ کے سیٹ پر اجے دیوگن کو علاج کے لئے جرمنی جانے کا مشورہ دے چکے ہیں۔