خیبرپختونخوا نے کھیل کے میدان میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیاہے‘ رئیس خان

پیر اپریل 12:05

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل رئیس خان نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہیے، کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں اور یہی ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں ۔یہ بات رئیس خان آف اچر نے موسیٰ زئی نے کبڈی فائنل کے موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا نے کھیل کے میدان میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ،یہاں کے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ پایا جاتا ہے ،حکومت کو چاہیے کہ ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے اور ان کے لئے کھیل کے میدانو ں کے ساتھ ساتھ مزید مراعات کا اعلان کیا جائے تاکہ یہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرسکیں ۔آخر میں رئیس خان اچر نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے ۔