ایم ایم اے کی صوبائی صدارت کا اعلان جلد کیاجائے،شاہ جہان آفریدی

پیر 30 اپریل 2018 12:09

خیبر ایجنسی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا کے نائب صدر شاہ جہان آفریدی نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کی صوبائی صدارت جماعت اسلامی کا حق ہے ۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی مرکزی صدارت مولانا فضل الرحمن کو دینا نیک شگون ہے جبکہ صوبائی صدارت جماعت اسلامی کا حق بنتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کے مرکزی قائدین صوبے کے امیر کا اعلان جلد از جلد کریں کیونکہ عوام کی نظریں ایم ایم اے پر لگی ہوئی ہیں اور اعلان کے تاخیر کے باعث سیاسی مخالفین سیاسی فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی صدارت کے اعلان سے سیاسی مخالفین کے منہ بند ہو جائیں گے اور آنے والا دور ایم ایم اے کا ہے ۔