فوجی فرٹیلائزر کمپنی خیبرپختونخوا میں معیاری کھادوں کی ترسیل جاری رکھے گی،محمدعلی جنجوعہ

پیر اپریل 12:09

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) ریجنل منیجر محمد علی جنجوعہ نے کہا ہے کہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی خیبرپختونخوا میں معیاری کھادوں کی ترسیل جاری رکھے گی ،ڈیلر کاشتکاروں تک ایف ایف سی کی زرعی کھادوں کے حوالے سے اپنا پیغام پہنچائیں ۔یہ بات ریجنل منیجر محمد علی جنجوعہ نے فوجی فرٹیلائزر کے زیر اہتمام ایک روزہ ڈیلر ٹریننگ پروگرام کے موقع پر کہی ،جس میں صوبہ خیبرپختونخوا کے تمام علاقوں کے کھاد ڈیلروں نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ ایف ایف سی ایک قومی ادارہ ہے اور جو ملک کے طول وعرض میں کھاد کی ترسیل کو ہمیشہ یقینی بناتا ہے اور اس حوالے سے صوبہ خیبرپختونخوا کو خاص طور پر اہمیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے تمام کھاد ڈیلرز کو تقریب میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ جدید زرعی ٹیکنالوجی کو کاشتکاروں تک پہنچانے میں کمپنی کا ساتھ دیں تاکہ ایف ایف سی کا پیغام ہر جگہ پہنچایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ اچھی کاشتکاری کے لئے پانی اور مٹی کے تجربے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پودوں کی غذائی ضروریات اور کھادوں کی متوازن متناسب استعمال پر زور دیا اور سونا کھادوں کی خصوصیات بیان کیں اور انہوں نے مختلف کھادوں کی قیمتوں کا موازنہ پیش کیا اس موقع پر محمد طیب ، لیاقت علی اور سینئر ایگزیکٹیو ایف ایف سی راجہ اسرار الحق نے بھی خطاب کیا ۔ اور آخر میں ڈیلروں میں انعامات تقسیم کئے ۔