دینی مراکز اور مدارس اسلام کے قلعے ہیں‘حاجی ناصر خان آفریدی

پیر 30 اپریل 2018 12:09

خیبر ایجنسی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) رکن قومی اسمبلی حاجی ناصر خان آفریدی نے کہاہے کہ دینی مراکز اور مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور جس معاشرے میں اسلامی شعائر اور اسلامی تہذیب کی پر چار ہو وہ معاشرہ کھبی گمراہ نہیں ہو سکتا ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے باڑہ کمر خیل میں مدرسہ جامع العلوم اسلامیہ بازگھڑا میں دستار بندی کی تقریب خطاب میں کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے مولانا عبدالمجید ،جے یو آئی خیبر ایجنسی کے جنرل سکرٹری مولانا شمس الدین ،مولانا اسدا للہ خان اور قاری قسمت اللہ نے بھی فضیلت دستار اور ملک میں علماء و مشائخ کی قربانیو ں پر روشنی ڈالی۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں علماء کرام اور دینی مراکز کی خدمت کرنا آبائی میراث میں ملی ہے اور ہم نے ہمیشہ دینی مراکز ،طلباء اور علماء کو قدر کی نگاہ سے دیکھاہے ۔اس موقع پر انہوں نے مدرسہ کی تعمیر میں پچاس ہزار روپے نقد تعاون کرنے کا بھی اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :