واپڈا پاور سیکٹر کے ترقیاتی کاموں کیلئے 40 ارب26 کروڑ 74 لاکھ روپے جاری

پیر اپریل 12:09

واپڈا پاور سیکٹر کے ترقیاتی کاموں کیلئے 40 ارب26 کروڑ 74 لاکھ روپے جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں واپڈا پاور سیکٹر کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر اب تک40 ارب26 کروڑ 74 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں واپڈا پاور سیکٹر کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 60 ارب90 کروڑ93 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے این اے 109 میں بجلی کی ترسیل کے لئے 10 کروڑ،ضلع خضدار، بلوچستان میں 50 ٹیوب ویل کے لئے 13 کروڑ72لاکھ،ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بجلی ترسیل کے لئے 22 کروڑ 91 لاکھ،نادرن لاہور میں بجلی کے کاموںکے لئے 50 کروڑ،این اے 50 میں بجلی کے لئے 39 کروڑ 72 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردئے ہیں ۔