ابھیشک نے ایشوریا کی تعریفوں کے پلٴْ باندھ دیئے
دو سال تک فلمیں نہ ملنے کے باوجود ایشوریا میری ہر لمحے ہمت بڑھاتی رہیں، ابھیشک بچن فلم’’من مرضیاں‘‘میں ابھیشک کیساتھ اداکارہ بھومی پانڈیکر مرکزی کردار میں نظرآئیں گی
پیر 30 اپریل 2018 12:22
(جاری ہے)
2 سال تک گھر میں فارغ بیٹھنے پر ابھیشیک نے اپنے گھروالوں خصوصاً اہلیہ ایشوریا رائے کے ردعمل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے گھروالوں کوپہلے ہی بتادیا تھا کہ میں صحیح فلم کے انتظار میں ہوں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ان دوسالوں میں میرے گھر بیٹھنے پرکوئی اعتراض نہیں کیا اور جہاں تک ایشوریا کی بات ہے وہ بہت اچھی بیوی ہیں، میرے ہر فیصلے میں میری سپورٹ کرتی ہیں۔
ایشوریقا نے میرے اس فیصلے میں بھی میرا بھرپور ساتھ دیا۔ابھیشیک نے مزید کہا کہ میرے والد امیتابھ بچن نے بھی اچھی فلم حاصل کرنے کیلئے 5 سال کا بریک لیا تھا انہوں نے 1969 میں فلم’سات ہندوستانی‘میں کام کیا اور پھر 1973 میں فلم’زنجیر ‘میں نظرآئے جو سپر ہٹ ثابت ہوئی لہٰذا ان کا فیصلہ صحیح تھا میں نے بھی اپنے کیریئر کے حوالے سے یہی فیصلہ کیا ہے تاہم جہاں تک میری واپسی کا تعلق ہے تو ایسا لگ رہا ہے جیسے میں ایک بار پھر پہاڑ پر چڑھ رہاہوں۔واضح رہے کہ ہدایت کارانوراگ کیشپ کی فلم’من مرضیاں‘میں ابھیشیک بچن کے ساتھ اداکارہ بھومی پانڈیکر مرکزی کردار میں نظرآئیں گی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیاگیا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
-
’’مودی کو ووٹ نہ دو‘‘ عامر خان اور رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئے
-
آرنلڈ اور سلویسٹر اسٹالون ایک دوسرے کو خطرہ سمجھتے تھے
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.