ہالی ووڈ فلم ’’دی انکریڈیبلز 2‘‘15جولائی کو ریلیز ہو گی

پیر اپریل 12:22

ہالی ووڈ فلم ’’دی انکریڈیبلز 2‘‘15جولائی کو ریلیز ہو گی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) 2004میں سنیما گھروں میں دھوم مچانے والی ہالی وڈ کی بلاک بسٹر سپر ہیرو اینیمیٹیڈ فلم’’’ دی انکریڈیبلز‘‘15جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی-اس فلم کا ٹریلردو روز قبل جاری کر دیا گیا۔ہدایتکارو رائٹربریڈ برڈ کی اس ایکشن ایڈونچر اینیمیٹیڈ فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ایسے سٴْپر ہیرو کے گِرد گھوم رہی ہے جو مشکل میں گرفتار لوگوں کی مدد کرتا ہے تاہم اپنی گھریلو زندگی کے آغاز پر اپنا مشن روک کر ریٹائر ہو جاتا ہے ۔

اپنی فیملی کے ساتھ زندگی بسر کرتے اس کرائم فائٹر کی زندگی میں ایک ایسا مرحلہ آتا ہے جب اسے ایک بار پھر سے سپر ہیروں کا روپ دھار کر عوام کی مددکیلئے نکلنا پڑتا ہے تاہم اس بار یہ تنہا نہیں ہوتا اس کے ساتھ اس کی فیملی بھی سٴْپر ہیرو بن کر جرائم کے خلاف لڑنے کا ارادہ کر لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

جان واکر اور نکول پیراڈزکی پروڈکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز ڈرامہ فلم کے دلچسپ اینیمیٹیڈ کرادروں کے ڈائیلاگ نامور ہالی وڈ اداکار سیموئیل ایل جیکسن ،ہولی ہنٹر، جان ریٹ زینبرگ، کریگ نیلسن،ہک میلنر اورسارا وویل کی آوازوں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔

والٹ ڈزنی پکچرز اور پکسل اینیمیشین کی تیار کردہ یہ ایکشن ایڈونچر تھری ڈی فلم 15جولائی کو موشن پکچرز اور والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :