فلپائنی صدر نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ آن کو ہیرو قرار دیدیا

دونوں کوریائی ممالک کے سربراہوں کی امن کے لیے ملاقات خوش آئند ہے، صدر رورڈگو کی گفتگو

پیر 30 اپریل 2018 12:22

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) فلپائن کے صدر رورڈگو نے کہاہے کہ شمالی کوریا کے صدر جنھیں پہلے بیوقوف کہا جاتا تھا وہ اب سب کے ہیرو ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلپائن کے صدر نے جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ سے پاک کرنے کے لیے شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے صدور کے درمیان تاریخی ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ۔

(جاری ہے)

فلپائنی صدر ان لوگوں میں سے تھے جو شمالی کوریا کے صدر کم جونگ آن کے سخت مخالف تھے ،انھوں نے اقوام متحدہ سے شمالی کوریا کے صدر کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کرتے ہو ئے انہیں بے وقوف بھی قرار دیا تھا ۔فلپائن کے صدر کی اب رائے میںتبدیلی آگئی ہے اب وہ صدر کم جونگ آن کو ایک دوست کی طرح سمجھتے ہیں کیوں کہ ان کے اقدامات کی بدولت جزیرہ نما کوریا میں تنائو میں کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :