امریکا چڑھائی نہ کرنے کا وعدہ کرے ،

جوہری ہتھیاروں سے دستبردار ہوجائیں گے ،سربراہ شمالی کوریا

پیر 30 اپریل 2018 12:24

سیول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اٴْن نے اپنے جنوب کوریائی ہم منصب کو اپنی پہلی تاریخی ملاقات کے موقع پر بتایا ہے کہ اگر امریکا باضابطہ طور پر کوریا کی جنگ کے خاتمے اور شمالی کوریا پر حملہ نہ کرنے کا وعدہ کرے تو ان کا ملک اپنے جوہری ہتھیاروں سے دستبردار ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے ایوان صدر نے اس تاریخی ملاقات سے متعلق بعض تفصیل جاری کی اور کہا کہ کِم جونگ اٴْن نے جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن سے جمعہ کو ملاقات میں شمالی کوریا کی جوہری تجربات کی جگہ کو مئی میں بند کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس تمام عمل کے بارے میں جنوبی کوریا اور امریکا کے صحافیوں اور ماہرین کو تفصیل فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :