فرانسیسی صدر کا تحفہ وائٹ ہائوس سے غائب ہوگیا

پیر اپریل 12:24

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) فرانس کے صدر کا تحفتاً دیا گیا پودا وائٹ ہاوس سے غائب ہوگیا۔ پودا فرانس کے اٴْس علاقے سے لایا گیا تھا جہاں جنگِ عظیم دوئم میں دو ہزار امریکی فوجی مارے گئے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پودا فرانس کے صدر ایمانویل مکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور تحفہ دیا تھا اور اس پودے کو وائٹ ہائوس کے باغ میں امریکا اور فرانس کے صدر نے مل کر لگایا تھا۔فرانسیسی صدر نے کہا تھا کہ یہ درخت ہمیں 'اٴْن چیزوں کی یاد دلائے گا، جو ہمیں جوڑے ہوئے ہے، لیکن پودا لگانے کے صرف چار روز بعد پودا وہاں موجود نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :