لیبر ڈے کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت

پیر 30 اپریل 2018 12:24

فیصل آباد۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) حکومت پنجاب نے آج یکم مئی بروز منگل کو مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر صوبہ بھر کے مختلف شہروں میں منعقد ہونے والی تقریبات، جلسے ، جلوسوں ، ریلیوں ، کانفرنسز، سیمینارزوغیرہ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں سی سی پی او، تمام ریجنل پولیس آفیسرز، ڈویژنل کمشنر ز ، سٹی پولیس آفیسرز، رینج ڈی آئی جیز، ڈپٹی کمشنرز ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اور دیگر پولیس و انتظامی حکام اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے افسران کے نام جاری کئے گئے ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات کو بھر پور سکیورٹی کور فراہم کیا جائے اور اس ضمن میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے تاکہ شرپسند عناصر کو اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل میں کامیابی نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :