کل یوم مزدور کے سلسلہ میں ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی

پیر 30 اپریل 2018 12:26

فیصل آباد۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء)کل یکم مئی بروز منگل کو عالمی یوم مزدوراں کے سلسلہ میں ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی جس کے باعث تمام سرکاری و غیر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

مذکورہ دن کی مناسبت سے مختلف شہروں میں لیبر تنظیموںاور مزدوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی این جی اوز کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں خصوصی ریلیوں ، واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز ، مذاکروں ، مباحثوں کا انعقاد کیاجائے گا جس میں عالمی یوم مزدوراں کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالنے سمیت مزدوروں کیلئے کام کاج کے بہتر ماحول کے بارے میں اظہار خیال بھی کیاجائے گا۔