محکمہ زراعت نے گندم کے پیداواری تخمینہ سے کم فصل حاصل ہونے کے امکانات کے باعث کاشتکاروں کو براہ راست محکمہ خوراک کو مقررہ قیمت پر گندم فروخت کرنے کی ہدایت کردی

پیر 30 اپریل 2018 12:26

فیصل آباد۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) محکمہ زراعت نے گندم کے پیداواری تخمینہ سے کم فصل حاصل ہونے کے امکانات کے باعث کاشتکاروں کو براہ راست محکمہ خوراک کو مقررہ قیمت 1300 روپے فی 40 کلوگرام پر گندم فروخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کاشتکار گندم کی کٹائی جاری رکھیں اورچونکہ حالیہ موسمی تغیرات کے باعث پیداوار ی تخمینہ سے کم پیداوار حاصل ہونے کا خدشہ ہے اس لئے کاشتکارجلد بازی کامظاہرہ کرنے کی بجائے مقررہ قیمت پر گندم کی فروخت یقینی بنائیں ۔

محکمہ کے ذرائع نے کہا کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں کاشتکاروں سے گندم کی خریداری جاری ہے مگر بعض مقامات پر پیداوار تخمینہ سے کچھ کم ہو سکتی ہے جس سے اوسط پیداوار میں بھی کمی کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ گندم کی پیداوار میں کمی کی وجوہات میں مارچ میں درجہ حرارت میں کمی، مختلف علاقوں میں بارشوں اور ژالہ باری سے فصل کا گرنا اور نقصان شا مل ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ سپیشل سیکرٹری زراعت اس وقت پنجاب کے مختلف اضلاع کادورہ اور گندم کی خریداری کے عمل اور انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔انہوںنے توقع ظاہر کی کہ گندم کی پیداوار میں کچھ کمی سے کاشتکار وں کو مناسب قیمت ملے گی۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کاشتکاروں کو گندم کی مقررہ قیمت کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے کاشتکاروں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی گندم کسی مڈل مین کو کم قیمت پر فروخت کرنے کے بجائے محکمہ خوراک کے خریداری مراکز پر مقررہ قیمت پر فروخت کریں۔

متعلقہ عنوان :