مسلم لیگ کا مختلف جیلوں میںنظر بند حریت کشمیریوںکو خراج تحسین

پیر 30 اپریل 2018 12:26

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میںمسلم لیگ جموں وکشمیر نے مختلف جیلوں میںنظر بند حریت پسند کشمیریوں کے صبر و استقامت اور ایثار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک مقدس مقصداور مبنی بر حق جدوجہد کے لیے دی جانے والی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی ۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مسلم لیگ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ کشمیری عوام جس سیاہ دورسے گزر رہی ہے ان قربانیوں کی بدولت عنقریب اس کا خاتمہ ہو جائے گا اور ایک ایسا دور شروع ہوگا جس میں صرف امن و سکون اور چین و راحت ہوگا۔

ترجمان نے پارٹی سربراہ مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، خان سوپوری، آسیہ اندرابی، ڈاکٹرمحمد قاسم فکتو، ڈاکٹر شفیع شریعتی، غلام قادر بٹ، محمد یوسف میر،اسداللہ پرے،حکیم شوکت، معراج الدین نندا، مولوی سجاد، فہمیدہ صوفی،ناہیدہ نسرین، ایاز اکبر،الطاف احمد شاہ، نعیم احمد خان، شاہد یوسف، فیاض احمد طلاق،بشارت احمد ، عاشق حسین، محمد حیات بٹ،راجہ کلوال،امیر حمزہ شاہ، حفیظ اللہ میر، محمد یوسف فلاحی، شکیل احمد بٹ، منظور احمد بٹ، عاطف احمد، رئیس احمد میر، سلمان یوسف،سجاد احمد بیگ، مد ثر رشید، منظور احمد پرے، عرفان احمد ڈار، عاقب احمد میر، عاشق حسین میر، ناصر عبداللہ، محمد اقبال وانی، بشیر احمد صالح، مفتی ندیم، بشیر احد صوفی،سرجان برکاتی؂، شکیل احمد ایتو اور دیگر نظربندوں کے عزم و استقلال اور بلند حوصلوں کو قوم کے لئے قیمتی سرمایہ قرار دیا ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ قوموں کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہوتی ہے اور کشمیری قوم کی تاریخ ان جیسے حریت پسندوں کی بے پناہ قربانیوں سے عبارت ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوںنے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی طورپر نظربند کشمیریوںکی رہائی کے لیے اپنا اثرو رسوخ استعمال کریں ۔