پاستا، میکرونی اور سپیگٹیز سے وزن کم ہوتا ہے، ماہرین

پیر 30 اپریل 2018 12:26

ٹورانٹو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) کینیڈا کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ پاستا، میکرونی اور سپیگٹیز کھانے سے وزن بڑھتا نہیں بلکہ کم ہوتا ہے۔ٹورانٹو کے مائیکل ہسپتال کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ چینی اور اطالوی غذائوں پاستا، میکرونی اور سپیگٹیز کھانے سے وزن میں کمی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ان غذاؤں میں گلیسیمک انڈیکس(جی آئی) دیگر کاربو ہائیڈریٹس کے برعکس کم ہوتا ہے جو خون میں اچانک شکر(شوگر) کی مقدار بڑھنے نہیں دیتا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گلیسیمک انڈیکس(جی آئی) والی غذائیں زیادہ اطمینان بخش ہوتی ہیں اسی وجہ سے لوگوں کو بھوک دیر سے لگتی ہے۔تحقیق کار ڈاکٹرجان کا کہنا ہے کہ پاستا وزن بڑھانے میں انسانی جسم پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے تاہم ضروری ہے کہ اس کا استعمال ٹھیک انداز میں کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :