Live Updates

پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے لیے آیا شہری لاہور کی ترقی دیکھ کر مسلم لیگ ن کا ہو گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 اپریل 2018 12:07

پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے لیے آیا شہری لاہور کی ترقی دیکھ کر مسلم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 اپریل 2018ء) : پی ٹی آئی نے مینار پاکستان میں ایک پاور شو کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے لیے لوگ لاہور سمیت دیگر شہروں سے بھی جلسے میں پہنچے۔ لیکن پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے لیے آیا ایک شہری لاہور میں ترقی دیکھ کر واپس روانہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر ایک شہری کی تصویر وائرل ہوئی جس میں اس شہری نے اپنے ہاتھ میں ایک چارٹ اُٹھا رکھا ہے۔

اس چارٹ پر تحریر ہے کہ دوستوں میں پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے لیے ایبٹ آباد سے لاہور آیا تھا لیکن اب لاہور کی ترقی دیکھ کر واپس جا رہا ہوں، اور آئندہ ووٹ مسلم لیگ ن کو ہی دوں گا۔ اس تصویر کو تحریک انصاف کے سیاسی مخالفین پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات