آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی کا حجم 2012-13ء کے مقابلہ میں66 فیصد زیادہ رکھا گیا

پیر 30 اپریل 2018 12:29

آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی کا حجم 2012-13ء کے مقابلہ میں66 فیصد زیادہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) بجٹ 2018-19ء میں سرکاری ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے لئے مختص کردہ رقم میں 2012-13ء کے مقابلہ میں66 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، رواں سال وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ 2018-19ء میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے 10 کھرب30ارب روپے مختص کئے جبکہ 2012-13ء میں 360 ارب روپے، 2013-14ء میں 425 ارب، 2014-15ء میں 525 ارب، 2015-16ء میں 700ارب، 2016-17ء میں 800 ارب، 2017-18ء میں 1001 ارب روپی اور 2018-19ء میں 1030ارب روپے ، اس طرح مجموعی طورپر گزشتہ 7 سالوں کے دوران موجودہ پی ایس ڈی پی کی 2012-13ء کے مقابلہ میں 66 فیصد شرح زیادہ بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :