چین میں اپریل کے دوران صنعتی سرگرمیوں میں معمولی کمی، پی ایم آئی انڈیکس 51.4 پوائنٹ رہا

پیر 30 اپریل 2018 12:29

چین میں اپریل کے دوران صنعتی سرگرمیوں میں معمولی کمی، پی ایم آئی انڈیکس ..
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) چین نے کہا ہے کہ اپریل کے دوران ملک میں صنعتی سرگرمیوں میں معمولی کمی ہوئی تاہم یہ پھر بھی توقع سے زیادہ رہیں۔ماہ کے دوران پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 51.4 پوائنٹ رہا جو مارچ کی نسبت 0.1 پوائنٹ کم ہے۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اپریل کے دوران ملک میں صنعتی سرگرمیوں میں معمولی کمی ہوئی اور پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس مارچ کی سطح 51.5 پوائنٹ سے کم ہوکر 51.4 پوائنٹ رہا تاہم صورتحال ماہرین کے اندازوں سے بہتر رہی جنھوں نے پی ایم آئی انڈیکس 51.3 پوائنٹ رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صنعتی سرگرمیوں میں کمی کی بڑی وجہ امریکا کے ساتھ تجارتی کشیدگی ہے جس سے صنعتی مصنوعات کی برآمد متاثر ہوئی۔

متعلقہ عنوان :