مسلم لیگ ن کے گڑھ میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ ، سمیع ابراہیم نے ن لیگیوں کو بُری خبر سنا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر اپریل 12:18

مسلم لیگ ن کے گڑھ میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ ، سمیع ابراہیم نے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 اپریل 2018ء) : پی ٹی آئی کے مینار پاکستان میں گذشتہ روز ہونے والے جلسوں نے پارٹی پر تنقید کرنے والوں کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی سمیع ابراہیم نے کہا کہ عمران خان نے جو باتیں کیں ایک ریاست کے لیے بنیادی طور پر یہی باتیں ہیں ، عمران خان ہمیشہ ایک ویلفئیر اسٹیٹ کی بات کرتے ہیں ، انہوں نے ایجوکیشن کے حوالے سے، انصاف کے حوالے سے، صحت کے حوالے سے مہذب تقریر کی ہے۔

سمیع ابراہیم نے کہا کہ عمران خان کی جلسے میں دو گھنٹے کی تقریر تھی ۔ لیکن ان کو لوگوں نے سنا بھی اور لوگ وہاں ٹھہرے بھی ۔ پی ٹی آئی کا جلسہ دراصل ایک پاور شو تھا۔اس کا مقصد سیاسی مخالفین کو بتانا تھا کہ ہم طاقت اور ہمت سے اپنا منشور لاگو کریں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے اپنی تقریر میں ہر چیز کا اعادہ کیا ، اپنا مشن بتایا ،وہ یہ کہنے کی کوشش کرہے تھے کہ ووٹرز کسی کو شخصیت پرستی پر ووٹ نہ دیں ، پروگرام کو دیکھ کر دیں ، انہوں نے اپنے جلسے میں مثالیں دے دے کر واضح کیا ، انہوں نے اسی پاکستان کا ماڈل پیش کیا جو قائد اعظم کا تصور تھا۔

ایک ایسا پاکستان جہاں کا ہر شہری عزت و احترام سے رہ سکے، جہاں ہر کسی کو معاشی طور پر آزادی ہو ،کسی میں کوئی فرق نہ ہو ،،پی ٹی آئی نے لاہور میں بہت بڑا جلسہ کیا ،اس جلسے میں مقامی لوگ بھی آئےاور لاہور کے باہر سے بھی لوگ آئے، اب آگے عمران خان کے لیے اس مومنٹم کو برقرار رکھنا ضروری ہو گا۔ ان کو چاہئیے کہ وہ اس مہم کو جاری رکھیں تب ہی الیکشن میں ان کے حوالے سے مثبت نتائج آئیں گے۔ سمیع ابراہیم نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: