شبیر احمد ڈار کا شہید عاشق حسین خان کوخراج عقیدت

پیر 30 اپریل 2018 12:34

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںمسلم کانفرنس کے چیئرمین شبیر ا حمدڈار نے تنظیم کے بانی رہنماء شہید عاشق حسین خان کو ان کی آٹھویں برسی پر شاندار الفاظ میںخراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے شبیراحمد ڈار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ عاشق حسین خان کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے قربانیوںاور خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھاجائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بھارتی تسلط سے کشمیر کی آزادی ان کا مشن تھا اور انہوںنے اپنی زندگی تحریک آزادی کشمیر کیلئے وقف کر رکھی تھی ۔انہوںنے کہاکہ عاشق حسین کی شہادت سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے کبھی بھی پورا نہیں کیا جاسکتا۔ شبیرڈار نے کہاکہ کشمیری شہداء کی قربانیاںہمارا انمو ل سرمایہ ہے اور ان کی حفاظت ہم سب پر لازم ہے ۔ شبیر احمد ڈار نے جدوجہد آزادی کشمیر کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ عاشق حسین خان کا یوم شہادت ہمارے لئے تجدید عہد کا دن ہے اور ان کی زندگی ہمارے لئے شعل راہ ہے۔

متعلقہ عنوان :