پاک فضائیہ کے انجیئیرز کا عظیم کارنامہ

پاک فضائیہ کے انجیئیرز نے 50 سال سے زائد پرانے میراج طیاروں کی از سر نو تیاری کر کے جدید طیاروں کی صف میں لا کھڑا کیا، پاکستان کا پیسہ بھی بچا لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 30 اپریل 2018 12:32

پاک فضائیہ کے انجیئیرز کا عظیم کارنامہ
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 اپریل 2018ء) : پاک فضائیہ کے انجیئیرز  نے 50 سال سے زائد پرانے میراج طیاروں کی  از سر نو تیاری کر کے انہیں جدید طیاروں کی صف میں لا کھڑا کیا۔ پاکستان کا پیسہ بھی بچا لیا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان نے فرانس کی Dassault نامی ایک ایوی ایشن کمپنی سے سن ساٹھ کی دہائی میں میراج طیارے خریدے تھے۔یہ طیارے آج بھی اسلام آباد میں واقع کامرہ کے وسیع و عریض کمپلیکس کے ہینگر میں موجود ہیں۔

جن کی پانچویں اوور ہیلنگ کی گئی ہے۔لیکن وقت کا تقاضہ ہے کہ اب ان طیاروں کو گراؤنڈ ہونا چاہئیے۔

(جاری ہے)

قومی اخبار کی رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ میراج طیارے پرانے وہ چکے ہیں لیکن پاکستان ائیر فورس کے انجینئیرز نے ان طیاروں کی صلاحیت کے پیش نظر بے کار ہوتے ان طیاروں کو دوبارہ سے تیار کیا اور ان طیاروں کو جدید طیاروں کی صف میں لا کھڑا کیا۔اور پاکستان کا بہت سا پیسہ بھی بچا لیا۔ان میراج طیاروں کو پرانا یا بے کار نہ سمجھا جائے کیوں کہ پاک فضائیہ نے ان طیاروں کو جن خصوصیات سے آراستہ کر لیا ہے وہ خصوصیات عام افراد نہیں جانتے اور ان کی ٹیکنکل معلومات کو خفیہ رکھا گیا ہے۔طیاروں میں نئی خصوصیات شامل کرنے کے بعد یہ طیارے اب مزید 8 سال کے لیے کار آمد ہیں۔