پلوامہ میں مظاہرین پر بھارتی فوجیوں کی اندھادھند فائرنگ سے بارہ افراد زخمی

زخمی میجر اور فوجی کو بادامی باغ سرینگر میں 92بیس ملٹری ہسپتال منتقل کردیاگیا

پیر اپریل 12:52

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے کم سے کم بارہ مظاہرین کو زخمی کردیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی 55راشٹریہ رائفلز اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروںکی طرف سے ضلع کے علاقے دربگام میں ہائیرسکینڈر ی سکول کے قریب تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران سینکڑوں مظاہرین پر اندھادھند فائرنگ میں بارہ نوجوان زخمی ہو گئے۔

بھارتی فوجیوںنے کارروائی کے دوران جنگی ہیلی کاپٹر بھی استعمال کئے۔ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں ایک میجر سمیت بھارتی فوج کے دو اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمی میجر اور فوجی کو بادامی باغ سرینگر میں 92بیس ملٹری ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔دربگام ممتاز مجاہد کمانڈر سمیر ٹائیگر کا آبائی علاقہ ہے۔ادھر پلوامہ کے قصبے میں ہڑتال جارہی ہے۔