ٹورازم فیسٹیول سے صحت مند تفریحی سرگرمیوں کوفروغ ملا ہے‘سیکرٹری سیاحت

ْکامیاب ٹورازم فیسٹیول کاکریڈٹ محکمہ سیاحت اور انتظامی کمیٹیوں کوجاتاہے‘محترمہ مدحت شہزاد

پیر 30 اپریل 2018 12:52

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) آزادکشمیرکی سیکرٹری اطلاعات،سیاحت وآئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد نے کہاکہ ٹورازم فیسٹیول سے صحت مند تفریحی سرگرمیوں کوفروغ ملاہے اور لوگوں میں کشمیری تہذیب وثقافت اور روایتی کھیلوں سے آگاہی حاصل ہوئی ہے ۔ محکمہ سیاحت ٹورازم کے فروغ کے لیے اہم اقدامات اٹھارہاہے۔ کامیاب ٹورازم فیسٹیول کاکریڈٹ محکمہ سیاحت اور انتظامی کمیٹیوں کوجاتاہے جنھوں نے دن رات محنت کرکے لوگوں کوتفریح کی سہولیات مہیاکیںاور پرنٹ الیکٹرانک میڈیا بالخصوص میرپور کی صحافتی برادری نے فیسٹیول کے مثبت پہلوکواجاگرکرکے میلے کی اہمیت کوعوام تک پہنچایاہے جس پرحکومت پرنٹ والیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیاکی شکرگزار ہے ۔

تین روزہ جشن بہاراں میلہ میں سیف الملوک، مشاعرہ، منگلاجھیل میں مچھلی پکڑنے کامقابلہ ،کشتی رانی، پیراگلائیڈنگ، لہڑی میں ہارس اینڈ کیٹل شو، نیزہ بازی، بازوبینی، پتھراٹھانے کے ساتھ ساتھ فوڈ اسٹریٹ، صنعتی نمائش، صوفی نائٹ اور دیگر تفریح کے رنگارنگ پروگرام پیش کیے گئے۔

(جاری ہے)

منگلاقلعہ کوعوام الناس کے لیے کھولاگیاہے۔ان خیالات کااظہار انھوں نے ٹورازم فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوںنے کہاکہ اہلیان میرپور کافیسٹیول میں بھرپورجوش وخروش تھا جس کے باعث فیسٹیول کامیاب ہوا ۔ آئندہ فیسٹیول بہار کے موسم میں شروع ہوگا اور اس کادورانیہ بھی زیادہ ہوگا جس میں کھیلوں سمیت تاریخی اور آثارقدیمہ تک لوگوں کی رسائی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انھوں نے منگلاجھیل میں کشتی رانی، مچھلی پکڑنے اور واٹرسپورٹس کے مقابلہ جات کوسراہا اور توقع ظاہرکی کہ آئندہ جھیل میں دیگرمیگاایونٹس کروائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :