داتوٹ‘ ڈی ایف او کی ریٹائرڈ ہونے کے بعدمحکمہ جنگلات کے ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم

محکمہ جنگلات ڈی ایف او کی خالی نشست پر تاحال کوئی تبادلہ نہ کر سکی‘محکمے کی نااہلی کا سارا نزلہ غریب ملازمین پر پڑ گیا

پیر اپریل 12:52

داتوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) محکمہ جنگلات چھاپہ مار ٹیم کے ڈی ایف او کی ریٹائرمنٹ‘ پونچھ ملازمین کے لیے مشکلات‘ تنخواہ نہ ملنے پر مارے مارے پھرنے لگے ‘وزیر جنگلات سے معاملہ کی سنجیدگی کا نوٹس لیے جانے کی استدعا‘تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات راولاکوٹ چھاپہ مار ٹیم کے ڈی ایف او کی ریٹائر منٹ کے بعد خالی ہونے والی نشست پر تبادلہ عمل میں نہ لایا جا سکا جس باعث محکمہ جنگلات کے ملازمین مذکورہ شعبہ جات کے تین ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے کہ تنخواہ ملنے پر ہی گھر کا چولہا جلتا ہے انھوں نے وزیر جنگلات سے نوٹس لے کر معاملہ یکسو کیے جانے کی استدعا کی ہے۔