شام میں جنگجوگروپوں کے تازہ میزائل حملے، 26سکیورٹی اہلکار ہلاک

حملے شمالی شامی علاقوں حمص اور ادلب میں کیے گئے،معلوم نہیں ہوسکا یہ کارروائی کس نے کی،شامی آبزرویٹری

پیر 30 اپریل 2018 13:00

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) شامی حکومت نے کہا ہے کہ متعدد فوجی چوکیوں پر دشمن کی طرف سے سے میزائل حملے کیے گئے جس میں چھبیس سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے،یہ حملے شمالی شامی علاقوں حمص اور ادلب میں کیے گئے۔ یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی کس نے کی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساںں ادارے کے مطابق شامی حکومت نے ایک بیان میں کہاکہ متعدد فوجی چوکیوں پر دشمن کی طرف سے سے میزائل حملے کیے گئے جس میں چھبیس سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے،یہ حملے شمالی شامی علاقوں حمص اور ادلب میں کیے گئے۔

یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی کس نے کی ہے۔ سیریئن آبزوریٹری فار ہیومن رائٹس نے بھی ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی میں کم ازکم چھبیس سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھر اپوزیشن ذرائع نے بتایا کہ ان میزائل حملوں کے نتیجے میں شامی اور ایرانی فورسز کی ایک بڑی تعداد ہلاک یا زخمی ہوئی۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے اتوار کے دن ہی کہا تھا کہ شام میں حملے کیے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :