ٹرمپ کا وکیل خود ان کیخلاف گواہی دیگا،مخالف وکیل اسٹورمی

امید ہے ٹرمپ کے وکیل کوہن صدر کے خلاف تحقیقات میں تعاون کریں گے،انٹرویو

پیر 30 اپریل 2018 13:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) اداکارہ اسٹورمی ڈینیل کے وکیل مائیک ایوانٹی نے کہاہے کہ صدر ٹرمپ گھبرائے ہوئے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ ان کے وکیل مائیکل کوہن صدر کے خلاف ہونے والی تحقیقات میں تعاون کریں گے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہو ئے انھوں نے کہا ٹرمپ انتظامیہ اور خود صدر جانتے ہیں کہ میں کئی ہفتوں سے کیا بات کررہا ہوں ، صدرٹرمپ کا وکیل مائیکل کوہن مشکل میں ہے، وہ خود ، پھنس چکا ہے اور وہ جلد صدرٹرمپ کے خلاف گواہی دے گا ۔

مائیک ایوانٹی کے مطابق رواں ماہ کے شروع میں ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن کے گھر، ہوٹل اور دفترپر ایف بی آئی کی جانب سے چھاپا مارا گیا تھا جہاں سے اہم دستاویزات کو قبضے میں لیا گیا تھا،ایف بی آئی کے چھاپے میں سب سامنے آچکا ہے۔واضح رہے کہ ایف بی آئی کی جانب سے صدر ٹرمپ کی صدارتی مہم میں اسٹورمی ڈینیل کو زباں بندی کے حوالے سے رقم کی ادائیگی پر تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :