Live Updates

تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 30 اپریل 2018 13:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق برائلر چکن کو آخری دو ہفتوں میں اینٹی بائیوٹکس کے استعمال پر پابندی کے باوجود پولٹری فارم مالکان سمیت پولٹری سے وابسطہ افراد کی جانب سے برائلر کو اینٹی بائیوٹکس کا استعمال کیا جا رہا ہے جس کے باعث ان ادویات کی باپیات گوشت میں رہنے سے انسانوں کو سنگین بیماریاں لاحق ہو رہی ہیں اور متعدد اموات بھی سامنے آئی ہیں جبکہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے قوانین تو بنا دیئے گئے ہلیکن عمل درآمد کب ہو گا معلوم نہیں، تاحال شہری ناقص گوشت کھانے پر مجبور ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات