حضرت محمد ﷺ کی زندگی مبارکہ ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے‘مقررین

انکی زندگی امن، محبت اور حسُن اخلاق کا پیغام ہے‘ حکیم منصور العزیز مولانا سیلم اللہ اویسی، مولانابلال فاروقی

پیر 30 اپریل 2018 13:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) حضرت محمد ﷺ خُدائے بزرگ و برتر کا نو ر ہیں، ان کی آمد پوری کائنات کے لیے امن، محبت رحمدلی اورحسن اخلاق کا پیغام ہے، خدا ذوالجلال نے نبی پاک ﷺ کی سیرت مبارکہ کو ہمارے لیے ایک انمول تحفہ کی شکل میں پیش کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان طبی کانفرنس ، بزم قرشی پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ میلاد مصطفی کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے۔

پروفیسر حکیم منصور العزیز، پروفیسروید جمیل خان، پروفیسر حکیم اسلم طالب، مولانا سلیم اللہ اویسی، علامہ بلال فاروقی ، پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی، حکیم جاوید رسول، پروفیسر حکیم ارشد جمیل فارانی،پروفیسر حکیم سیدعمران فیاض، حکیم محمد افضل میو، حکیم عطاء الرحمان صدیقی، ڈاکٹر مفتی محمد یوسف ، حکیم انعام اللہ، حکیم احمد حسن نوری، حکیم نذیر احمد تابش، حکیم محمد اسماعیل، حکیم حامد محمود، قاری افضال انجم ، ظریف بھٹی نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کوالیفائیڈ اطباء کو ناجائز حراساں اور پریشان نہ کرے اور نہ ہی جراحت صغیرہ کرنے والوں کو تنگ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اطباء قانون کے مطابق اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ لیکن بعض جگہوں پر اطباء کے ساتھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے اہلکار ان سے بدتمیزی کے ساتھ پیش آرہے ہیں۔ جو کہ انتہائی ناقابل برداشت بات ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان طبی کانفرنس پچاس ہزار سے زائد اطباء کے دلوں پر حکمرانی کرتی ہے۔ کسی بھی موڑ پر طب اور اطباء کو اکیلے نہ چھوڑیں گے۔ اور نہ ہی کوالیفائیڈ اطباء اپنے آپ کو تنہا سمجیں۔ انہوں نے کہا کہ نبی پاکﷺ کی زندگی مبارکہ ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے۔ اس موقع پر حکیم نصیر احمد ،حکیم وسیم اختر ملک، حکیم امجد وحیدبھٹی،حکیم وسیم انور، میاں یحیٰ علی، میاں محمد احمد، حکیم فرحان حنف، حکیم بابر حسین، حکیم لیاقت علی، حکیم اسماعیل قصوری، حکیم شہباز احمد فیضی، حکیم دلاورحسین، حکیم نصراللہ، حکیم فیصل طاہر صدیقی، طبیبہ فاطمہ اکرام ، طبیبہ فرح چوہدری، طبیبہ محمودہ سلطانہ سمیت اطباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :