آنیوالے الیکشن میں عوام کو ورغلانے والے بری طرح شکست سے دوچار ہونگے ‘چوہدری اختر علی خاں

عوامی خدمت کی بدولت آئندہ الیکشن میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی فتح یقینی ہے‘ایم پی اے مسلم لیگ (ن)

پیر 30 اپریل 2018 13:04

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) آنیوالے الیکشن میں عوام کو ورغلانے والے بری طرح شکست سے دوچار ہونگے عوامی خدمت کی بدولت آئندہ الیکشن میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی فتح یقینی ہے اوپر سے آرڈر لینے والوں کو تبدیلی کی بات زیب نہیں دیتی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایم پی اے چوہدری اختر علی خاں،چیئرمین میونسپل کمیٹی کامونکے چوہدری سجاد احمد خاں،محمد اسلام مغل،چوہدری کاشف ریاض ورک،رانا نعیم اقبال ،مسلم لیگ(ن) سٹی کامونکے کے صدر شیخ آصف بشیر پیٹالوی، کونسلر چوہدری اشفاق احمد سرویا اور کونسلر سیٹھ محمد الیاس نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں لوگ اوپر سے آرڈر لیتے ہیں اور تبدیلی کی بات بھی کرتے ہیں اس منافقت اور دہرے معیار پر برملا بات ہورہی ہے ہم نے اور آپ نے اگر اوپر سے آرڈر لینے ہیں تو پھر سیاست نہیں کرنی چاہیے آج عوام کے مفاد کیلئے کھڑے ہوں گے تو اگلے 70سال بہتر ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ آمر نے آئین کی چیر پھاڑ کردی اس کے خلاف کچھ نہیں ہوا۔ ہمارے ہمسایہ ممالک میں آئین کو پٹڑی سے نہیں اتارا جاتا جبکہ یہاں جوتے کی نوک پر رکھا جاتا ہے۔