کھیلوں کے میدان میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرکے انہیں منفی سرگرمیوں سے دور کیا جاسکتا ہے‘مظہر قیوم ناہرہ

پیر اپریل 13:04

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء)کھیلوں کے میدان میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرکے انہیں منفی سرگرمیوں سے دور کیا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین ضلع کونسل مظہر قیوم ناہرا اور چیئرمین یونین کونسل گھنیاں چوہدری عرفان یونس ورک نے گزشتہ روز یونین کونسل گھنیاں کے زیراہتمام منعقد ہونیوالے سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کی اشد ضرورت ہے اور اس مقصد کیلئے یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کا انعقاد مثبت اقدام ہے۔انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے حوالے سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے سے نوجوانوں میں صحت مند رجحان فروغ پاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ صحت مند جسم اور سوچ سے نوجوان معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے بھی اپنا کردار صیح معنوں میں ادا کرسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اس سلسلے میں ہر سطح پر اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک اور قوموں کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار نمایاں ہوتا ہے،تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی پیش کرنیوالے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔