’’ یوم کتاب ‘‘منانے کا مقصد کتابوں کی دنیا زندہ رکھنے کی ایک تحریک ہے‘سعدیہ تنویر

طالب علموں میں کتب بینی کا رجحان اسی صورت میں پروان چڑھ سکتا ہے جب کمرہ جماعت کو تربیت گاہ اور مطالعہ کا مرکز بنا دیا جائے

پیر 30 اپریل 2018 13:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) بک لورز ایسو سی ایشن کی چیئر پرسن سعدیہ تنویر نے کہا ہے کہ’’ یوم کتاب ‘‘منانے کا مقصد کتابوں کی دنیا زندہ رکھنے کی ایک تحریک ہے۔ طالب علموں میں کتب بینی کا رجحان اسی صورت میں پروان چڑھ سکتا ہے جب کمرہ جماعت کو تربیت گاہ اور مطالعہ کا مرکز بنا دیا جائے۔ حصول کامیابی کے لیے کتاب دوستی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انھوں نے سرگودھا میں منعقدہ ’’یوم کتاب ‘‘ کی تقریب سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم تھے۔ محترمہ سعدیہ تنویر نے مزید کہا کہ علم دوستی کے لیے کتاب دوستی بہت ضروری ہے۔ اساتذہ کرام کو اس ضمن میں اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ کتاب زندگی کی رفیق ہے۔ کتابیں بولتی ہیں۔ کتابیں ماضی ، حال اور مستقبل کی آئینہ دار ہیں۔ کھیلوں کے میدان اور لائبریریاں آباد کر کے ہم تعلیمی مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔ دانش مندی کی راہ کتابوں سے ہموار ہو تی ہے۔ محترمہ سمیرا اور سائرہ کو اعلیٰ کارگزاری پر انعامات سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :