ایبٹ آباد یونیورسٹی نے ایم ای/ ایم ایس سی اور ایم کام کیلئے داخلہ فیسوں کا شیڈول جاری کر دیا

پیر 30 اپریل 2018 13:04

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی نے ایم ای/ ایم ایس سی اور ایم کام کیلئے داخلہ فیسوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق داخلہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 مئی 2018ء ہے ، ایم ای/ ایم ایس سی اور ایم کام کے ریگولر طلباء و طالبات کیلئے داخلہ فیس 3050 روپے، ایم اے پرویوس پرائیویٹ طلباء و طالبات کیلئے 6250/- روپے ، ایم اے فائنل پرائیویٹ کیلئے 4750/-، ایک پرچہ کیلئے 2750/-، دو پرچوں کیلئے 3250، تین پرچوں کیلئے 4250/- چار اور فیل ایم اے پرویوس کیلئے 4750/- روپے ہے۔

20جون تک 500 روپے جرمانہ کے ساتھ لیٹ فیس ادا کی جا سکتی ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ 5350/- روپے 29 جون جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ 10 جولائی تک 7650/- روپے فیس جمع کرائی جا سکتی ہے۔ ترجمان کے مطابق ہر پریکٹیکل کیلئے 150/- روپے فیس جمع کرائی جانا لازمی ہے۔ واضح رہے کہ داخلہ فارم ایبٹ آباد یونیورسٹی کی حدود یعنی ضلع ایبٹ آباد میں کسی بھی نیشنل بینک یا مسلم کمرشل بینک کے علاوہ سٹیشنری اور یونیورسٹی سے بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :