معلومات تک رسائی کے قانون پر عملدر آمدکے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 30 اپریل 2018 12:53

معلومات تک رسائی کے قانون پر عملدر آمدکے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل۔2018ء) معلومات تک رسائی کے قانون پر عملدر آمد سے متعلق کمیشن قائم کیوں نہیں کیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی کی درخواست پر فریقین سے کمیشن کے قیام سے متعلق 15 دن میں جواب طلب کرلیا ہے۔اسلام آباد ہائیکور ٹ میں جسٹس اطہر من اللہ نے معلومات تک رسائی کے قانون سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

صحافی اعزاز حسین کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ معلومات تک رسائی کے قانون پر عملدرآمد سے متعلق کمیشن قائم کیوں نہیں کیا گیا ؟ امید ہے کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کے لیے شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔فریقین معلومات تک رسائی کے قانون پر عملدرآمد کمیشن کے قیام سے متعلق 15دن میں جواب دیں، عدالت نے وزیراعظم سیکرٹریٹ اور اٹارنی جنرل آفس کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔