پی ٹی آئی کے ایک نعرے نے حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

تحریک انصاف کا جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا نعرہ حکومتی جماعت کو نقصان پہنچا سکتا ہے

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان پیر اپریل 12:58

پی ٹی آئی کے ایک نعرے نے حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 اپریل 2018ء) : پی ٹی آئی کے ایک نعرے نے حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب جلسے کے بعد سول خفیہ اداروں نے اپنی رپورٹس میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں 11 نکاتی فارمولا دے کر اپنی جماعت کا انتخابی منشور پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں تحر یک انصاف کا جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا نعرہ حکومت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔حکومتی جماعت کو اپنے الیکشن منشور پر نظر ثانی کا مشورہ دیا گیا ہے۔جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے بعد صوبہ محاذ تحریک انصاف کے قریب ہو جائےگا۔جس سے یہ امکان پیدا ہو گیا ہے کہ محاذ تحریک انصاف میں ضم ہو سکتا ہے۔جس کے بعد حکومتی جماعت کے لیے جنوبی پنجاب ہاتھ سے نکلنے کا خطرہ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔