Live Updates

پی ٹی آئی کا مینار پاکستان میں جلسہ ، شرکا نے گراؤنڈ کا نقشہ بدل کر رکھ دیا

گریٹر اقبال پارک میں کچرے کے ڈھیر ، جلسہ منتظمین نے صفائی کا کوئی انتظام نہ کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 اپریل 2018 12:59

پی ٹی آئی کا مینار پاکستان میں جلسہ ، شرکا نے گراؤنڈ کا نقشہ بدل کر رکھ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 اپریل 2018ء) : گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان میں بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا ۔ پی ٹی آئی کا جلسہ اور اس جلسے میں شرکا کی تعداد دیکھ کر سیاسی مخالفین بھی حیران رہ گئے۔ پی ٹی آئی کا جلسہ جتنا کامیاب تھا جلسے کی انتظامیہ کو اتنی ہی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اس تنقید کی وجہ سوشل میڈیا پر گریٹر اقبال پارک کی گردش کرنے والی تصاویر تھیں۔

ان تصاویر میں پلاسٹک بیگ اور کچرے سے بھرے گریٹر اقبال پارک کو دکھایا گیا جس پر جلسہ انتظامیہ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ سیاسی مخالفین اور پی ٹی آئی کے ناقدین کا کہنا تھا کہ عمران خان نئے پاکستان کی بات کرتے ہیں لیکن کیا گریٹر اقبال پارک میں موجود گند ان کی نظر سے نہیں گزرا؟
 دوسری جانب سوشل  میڈیا پر عمران خان کے آفیشل پیج پر پی ٹی آئی کے کارکنان کی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں دیکھا گیا کہ پی ٹی آئی کارکنان جلسہ ختم ہونے پر گریٹر اقبال پارک کو صاف کرنے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)


Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات