متحدہ عرب امارات میں راہ چلتے گندگی پھیلانے والے ڈرائیوروں کو 1000 درہم جرمانے کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 30 اپریل 2018 13:06

متحدہ عرب امارات میں راہ چلتے گندگی پھیلانے والے ڈرائیوروں کو 1000 درہم ..
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) متحدہ عرب امارات میں روڈ اور ٹریفک اتھارٹی نے میونسپلٹی کے تعاون سے راہ چلتے گندگی پھیلانے پر 85 ڈرائیوروں کا چلان کر دیا ۔ بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ گاڑی چلانے کے دوران چھلکے وغیرہ یا جلتی ہوئی سگریٹ کھڑکی کے ذریعے سڑک پر پھینک دیتے ہیں۔ بعض مرتبہ گاڑی میں سوار بچّے گھر والوں سے نظر بچا کر کاغذ یا چیونگم سڑک پر اچھال دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں یہ فعل آپ کو مہنگاپڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ٹریفک قانون بالکل واضح ہے اور ماحولیات اور صفائی کو نقصان پہنچانے پر قانون کی خلاف ورزی کے نتیجے میں سزا بھی مقرر ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران ابوظہبی کی پولیس نے 85 ڈارائیوروں کا چالان کیا جنہوں نے گاڑی چلانے کے دوران سڑکوں پر گندگی پھینکی تھی۔ ان میں ہر ڈرائیور کو 1000 درہم کا جرمانہ ادا کرنا پڑا جب کہ ان کی فائل پر 6 بیلک پوائنٹس بھی وضع کر دیے گئے۔یاد رہے کہ ٹریفک قانون کی شق 71 کے مطابق ڈرائیونگ کے دوران گاڑیوں سے عام شاہراہوں پر چیزیں پھینکنا یہ ایک خلاف ورزی شمار کی جائے گی۔