متحدہ عرب امارات ،50اوورز کے میچ کے دوران زیادہ رنز کا نیا ریکارڈ بن گیا

پیر 30 اپریل 2018 13:17

متحدہ عرب امارات ،50اوورز کے میچ کے دوران زیادہ رنز کا نیا ریکارڈ بن ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اپریل 2018ء) متحدہ عرب امارات میں ایک 50اوورز کے میچ کے دوران زیادہ رنز کا نیا ریکارڈ بن گیا ۔ متحدہ عرب امارات میں گریڈ تھری کرکٹ کے دوران راشد علیم کرکٹ ٹورنامنٹ میں فیونکس میڈیسنز نے ینگ ٹیلنٹ کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 59رنز کے مجموعی سکور پر اس کے دو نوں اوپنرزپوویلین لوٹ گئے ، محمد وسیم 14اور ایوب عنایت نے 41رنز سکورکیے ۔

محمد اکرام اور عمر علی خان نے تیسری وکٹ کیلئے 201رنزکا اضافہ کیا جس کے بعد عمر اکرام 55گیندوں پر12چوکوں اور5چھکوں کی مدد سے 102رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے،عمر علی خان 40گیندوں پر 1چوکے اور21چھکوں کی مدد سے 140رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلنے کے بعد پوویلین واپس لوٹے،حافظ کلیم اور روہن مصطفی نے بھی شاندار سنچریاں سکور کیں، حافظ کلیم 52گیندوں پر 9چوکوں اور20چھکوں کی مدد سے 172رنز سکور کرکے پوویلین لوٹے جبکہ روہن مصطفی نے 75گیندوں پر 7چوکوں اور 8چھکوں کی مدد سے 118رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

فہد انصاری کے15گیندوں پر 3چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 43،وسیم باری کے 22گیندوں پر 9چوکو ں کی مدد سے 47اور عامر حیات کے 24گیندوں پر 1چوکے اور8چھکوں کی مدد سے بنائے گئے 64رنز کی بدولت فیونکس میڈیسنز نے مقررہ50اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر 760رنز کا مجموعہ جوڑا، ینگ ٹیلنٹ کرکٹ اکیڈمی کیلئے انیرتھ جگدیش ،ونایت وجے اورچیرین جارج نے 2،2جبکہ عمر کھوکھر اورپرادھیمنا جگدیش نے ایک ، ایک شکا ر کیا ۔761رنز کے کوہ ہمالیہ جیسے ہدف کے تعاقب میں ینگ ٹیلنٹ کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم مقررہ50اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر محض185رنز ہی بنا سکی اور فیونکس میڈیسنز نے یہ مقابلہ575رنز کے بڑے مارجن سے اپنے نام کرلیا۔
متحدہ عرب امارات ،50اوورز کے میچ کے دوران زیادہ رنز کا نیا ریکارڈ بن ..