ابھیشیک کپور کی فلم ’’کیدارناتھ ‘‘ کے آخری شیڈول کی عکسبندی شروع

پیر اپریل 13:28

ابھیشیک کپور کی فلم ’’کیدارناتھ ‘‘ کے آخری شیڈول کی عکسبندی شروع
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) بالی وڈ ہدایتکار ابھیشیک کپور نے فلم ’’کیدارناتھ ‘‘ کے آخری شیڈول کی عکسبندی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ابھیشیک کپور نے بھارتی ریاست اترکھنڈ کے علاقے کیدارناتھ کے مندر میں فلم ’’کیدارناتھ ‘‘ کے آخری شیڈول کی عکسبندی کے موقع پر لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں ابھیشیک کپور مندر میں کھڑے ہیں، فلم میں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اور سارا علی خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ یہ فلم سارا علی خان کی پہلی فلم ہو گی۔