جیکی شروف ’’کریمینل جسٹس ‘‘ کے ہندی ورژن کا حصہ بن گئے

پیر 30 اپریل 2018 13:28

جیکی شروف ’’کریمینل جسٹس ‘‘ کے ہندی ورژن کا حصہ بن گئے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار جیکی شروف برطانوی ٹی وی سیریز ’’کریمینل جسٹس ‘‘ کے ہندی ورژن کا حصہ بن گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار جیکی شروف کا کہنا ہے کہ طویل عرصہ فلموں میں کام کرنے کے بعد جب بی بی سی سٹوڈیوز انڈیا اور ادیتیا برلا کی اپلوز انٹرٹینمنٹ کمپنی نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کام کرنے کے لئے مجھ سے رابطہ کیا تو یہ مجھے بہت متاثر کن اور منفرد کام لگااور مجھے امید ہے کہ لوگوں کو فلموں کی طرح میرا یہ کام بھی پسند آئے گا۔ ’’کریمینل جسٹس ‘‘ کے ہندی ورژن کی ہدایات تگمانشو ڈھولیا دیں گے جبکہ اس میں اداکار جیکی شروف، وکرانت مسے، پنکج تریپتھی، میتا وششت اور انوپریا گوئنکا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :